• KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C

عامر اور سلمان کی دوستی ختم؟

شائع October 7, 2015

بولی وڈ کے خانز کے درمیان جاری سرد جنگ کی خبریں ہر وقت ہی میڈیا کی سرخیوں میں رہتی ہیں۔

شاہ رخ اور سلمان خان کی درمیان دشمنی دوستی میں تو تبدیل ہوگئی البتہ خبر کے مطابق عامر خان اور سلمان خان کی 20 سالہ پرانی دوستی میں دڑار پڑ رہی ہے۔

بولی وڈ لائف کے مطابق حال ہی میں اداکار عامر خان نے اپنے گھر پر ایک تقریب رکھی جس میں اپنے کچھ خاص دوستوں کو مدعو کیا جس میں سلمان خان بھی شامل تھے۔

تقریب کے شروع ہوتے ہی عامر خان نے سلمان خان کی حال ہی میں ریلیز فلم 'بجرنگی بھائی جان' کی تعریفیں شروع کردی تاہم سلمان کو ان کی یہ باتیں کچھ زیادہ پسند نہ آئیں۔

اس دوران عامر نے جوش میں آ کر سلمان خان کی فلموں کے انتخاب پر سوالیہ نشان لگا دیا۔

سلمان خان نے عامر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے وہ اپنی فلموں کے لیے عامر کی طرح محنت نہ کرتے ہوں تاہم اپنے ہدایت کار کو فلم کی کامیابی کا کریڈٹ ضرور دیتے ہیں۔

خبر کے مطابق سلمان خان نے تقریب سے باہر جاتے ہوئے عامر خان کو جعلی بھی کہہ ڈالا۔

یاد رہے کہ دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ فلم 'انداز اپنا اپنا' میں اداکاری کے فرائض انجام دیے تھے جس کے بعد سے یہ آج تک بولی وڈ کے بہترین دوست مانے جاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025