دپیکا، آئینہ محل اور دیوانی مستانی

اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2015
پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

بولی وڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کا پہلا گانا ’دیوانی مستانی‘ ریلیز کر دیا گیا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق فلم کی مرکزی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے پہلا گانا آج لانچ کیا۔

باجی راؤ مستانی کا گانا یہاں دیکھیں.

اس گانے کی شوٹنگ آئینہ محل میں گی گئی جس کو نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔

اس گانے سے قبل اس کی ایک جھلک بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی جسے مداحوں کی خوب داد وصول ہوئی۔

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

فلم 'باجی راؤ مستانی' کی کہانی باجی راؤ پیشوا اور رقاصہ مستانی کی محبت پر مبنی ہے۔ یہ کردار اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون ادا کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ اداکارہ پریانکا باجی راؤ کی پہلی بیوی کاشی بائی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

فلم ’باجی راؤ مستانی‘ 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں