• KHI: Clear 20.6°C
  • LHR: Clear 12.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.5°C
  • KHI: Clear 20.6°C
  • LHR: Clear 12.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.5°C

بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے سے پانچ ہلاک

شائع October 24, 2015

کوئٹہ: بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے تین بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

ہفتہ کو ہرنائی کی تحصیل وام تنگی میں شدید بارشوں اور طوفان سے متعدد دیہات متاثر ہوئے جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے ایک مکان میں آگ لگ گئی۔

لیویز حکام نے بتایا کہ حادثے میں تین سے پانچ سال کی تین بچیاں ہلاک ہوئیں۔’مکان کے کمروں کو آگ لگنے کے بعد زیادہ تر افراد وہاں سے نکلنے میں کامیاب رہے‘۔

لیویز حکام نے بتایا کہ واقعہ میں دو بچے اور ایک بچی زخمی بھی ہوئی، جنہیں پولیس نے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

ادھر، لورالائی کی تحصیل دکی میں پیش آنے والے ایسے ہی ایک اور واقعہ میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2026
کارٹون : 4 فروری 2026