• KHI: Sunny 31.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C
  • KHI: Sunny 31.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C

غلام علی کی دہلی میں پرفارمنس منسوخ

شائع November 4, 2015 اپ ڈیٹ November 4, 2015 12:13am

پاکستان کے نامور غزل گائیک غلام علی نے ہندوستان میں شدت پسندی کی حالیہ لہر کے پیش نظر 8 نومبر کو دہلی میں کنسرٹ منسوخ کردیا۔

بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق غلام علی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ایونٹ منسوخ کیا۔ تاہم، ان کے بیٹے عامر کا کہنا ہے کہ ان کے والد ہندوستان میں موجودہ حالات پر کافی محتاط اور حالات کے بہتر ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

غلام علی کٹر ہندو تنظیم شیو سینا کی دھمکیوں کے باعث ممبئی میں اپنا کنسرٹ نہ ہونے کی وجہ سے ایک ماہ سے خبروں کی سرخیوں میں ہیں۔

کانسرٹ منسوخ ہونے پر جہاں لوگوں نے بہت واویلا مچایا، وہیں اس مسئلے پر ہندوستانی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ جیسے لوگوں نے اس عمل کو 'محب وطنی' کا نام دیا۔

ممبئی میں کنسرٹ منسوخ ہونے کے بعد دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال اور کولکتہ کی ممتا بینرجی نے غلام علی کو ریاستوں میں مدعو کیا تھا.

غلام علی نے دعوت قبول کرتے ہوئے دہلی میں پرفارم کرنے کی حامی بھری تھی لیکن اب انہوں نے موجودہ حالات کے باعث کانسرٹ منسوخ کر دیا.

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026