• KHI: Clear 17.4°C
  • LHR: Clear 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.6°C
  • KHI: Clear 17.4°C
  • LHR: Clear 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.6°C

سنجے دت بھی اپنی سوانح حیات کا حصہ

شائع December 4, 2015

بولی وڈ اداکار سنجے دت اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں ایک مختصر کردار ادا کریں گے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار رنبیر کپور ادا کر رہے ہیں اور فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے اس فلم کی شوٹنگ جلد شروع کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

خبر کے مطابق سنجے دت اپنی جیل سے رہائی کے بعد فلم کی شوٹنگ کا حصہ بنیں گے۔

سنجے دت اس فلم کے آخری کچھ لمحات میں ایک مختصر کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

رپورٹ کے مطابق راج کمار ہیرانی اور سنجے دت ایک دوسرے کے قریبی دوست ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اداکار کو فلم کے متعلق ہر بات کی آگاہی حاصل ہے۔

اس فلم کی کہانی میں سنجے دت کی ذاتی زندگی دکھائی جائے گی جس میں اداکار کا اپنے والد سے رشتہ، تین بیویاں اور انڈر ورلڈ سے تعلق شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025