• KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 25.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 25.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.3°C

ایم کیو ایم کے وسیم اختر کراچی میئر کیلئے نامزد

شائع اپ ڈیٹ

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے سینئر سیاست دان وسیم اختر کو کراچی میئر اور ارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر کے عہدے کیلئے نامزد کر دیا۔

منگل کی شام لندن سے کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب میں ایم کیو ایم کے رہنما ندیم نصرت نے فیصلے کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم نے پانچ دسمبر کو ہونے والے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں نمایاں کامیابی حاصل کی تھی۔

ایم کیو ایم نے کراچی کے چھ اضلاع سے 135 نشستیں حاصل کرتے ہوئے جماعت اسلامی(11)- پاکستان تحریک انصاف (7)کے اتحاد کو بری طرح شکست دی تھی۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق،صوبے کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی 32 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی تھی۔

میئر اور ڈپٹی میئر کے علاوہ ایم کیو ایم چھ میں سے چار اضلاع کی ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز کی صدارت بھی حاصل کرنے جا رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026