• KHI: Partly Cloudy 28.5°C
  • LHR: Clear 35°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.5°C
  • LHR: Clear 35°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.5°C

ایسا فریج جسے بجلی کی ضرورت نہیں

شائع December 23, 2015 اپ ڈیٹ December 23, 2015 09:30pm

پاکستان جیسے ممالک جہاں گھنٹوں تک بجلی کا تعطل عام بات ہے وہاں اس ایجاد کی ضرورت سب سے زیادہ ہے۔

جی ہاں یہ ہے دنیا کا ایسا فریج جسے چلنے کے لیے بجلی کی ضرورت نہیں۔

یہ انوکھا فریج کینیڈا کی کیلگری یونیورسٹی کے طالبعلموں نے تیار کیا ہے اور اس نے ایک عالمی مقابلے میں پہلا انعام بھی اپنے نام کیا۔

اس پراجیکٹ یا فریج کا نام ونڈ چل رکھا گیا ہے جسے بائیومیمی کری گلوبل ڈیزائن چیلنج مقابلے کی اسٹوڈنٹ کیٹیگری میں پیش کیا گیا۔

اس کی تیاری کے لیے طالبعلموں کو ان جانوروں نے متاثر کیا جو اپنے جسمانی درجہ حرارت کو کنٹرول کرلیتے ہیں اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے غذا کو بچانے کے لیے ایک آسان اور سستا فریج تیار کیا گیا تاکہ گرم موسم میں اسے استعمال کیا جاسکے۔

اس مشین میں ایک فنل یا قیف ہوا کو پکڑ کر ایک پائپ سے گزارتی ہے جہاں وہ سیال مادے کی شکل اختیار کرلیتی ہے جو بخارات کی شکل اختیار کرکے اندر ہوا کو ٹھنڈا کرکے فریج کے چیمبر میں رکھے کھانوں کو ٹھنڈا کرنے کا کام کرتا ہے۔

اس کو تیار کرنے والے طالبعلموں کا کہنا ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں ایک چوتھائی سے نصف خوراک فریج جیسی سہولت نہ ہونے کے باعث ضائع ہوجاتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کا ڈیزائن یا تیاری بہت آسان اور اس کے لیے ہدایات یا مرمت کی ضرورت نہیں اور اسے 40 ڈگری فارن ہائیٹ تک کے درجہ حرارت میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اب یہ طالبعلم اس کا عملی ماڈل بنارہے ہیں اور توقع ہے کہ اسے ان علاقوں تک پہنچایا جاسکے گا جہاں بجلی کی سہولت دستیاب نہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026