• KHI: Sunny 27.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.1°C
  • KHI: Sunny 27.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.1°C

کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر پر قاتلانہ حملہ

شائع February 11, 2016

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے عالمو چوک پر بلوچستان یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر پارادین کاکڑ کی گاڑی پر موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔

ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.

اسسٹنٹ پروفیسر پارادین کاکڑ کو زخمی حالت میں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کردیئے.

فوری طور پر واقعہ کی وجہ سامنے نہیں آ سکی جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر پر قاتلانہ حملے کی ذمہ داری بھی تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔

سی ایم ایچ میں ڈاکٹرز نے اسسٹنٹ پروفیسر کے جسم میں موجود 2 گولیاں نکالیں اور آپریشن کے بعد ان کی حالت تسلی بخش قرار دی گئی.

واضح رہے کہ ملک کے دیگر علاقوں میں تعلیمی اداروں کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنانے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں تاہم 2016 میں کوئٹہ میں کسی ماہرِ تعلیم پر یہ پہلا حملہ ہے.

رواں برس بلوچستان کے دارالحکومت میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

جنوری 2016 کے شروع میں کوئٹہ کے نواحی علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں انسدادِ پولیو سینٹر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے تھے.

18 جنوری کو مارگٹ کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے، اس دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی۔

گزشتہ ہفتے کوئٹہ میں ضلع کچہری کے قریب ایک خود کش دھماکے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے 4 اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ 35 زخمی ہو گئے تھے.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025