سونم کا ہولی وڈ جانے سے انکار

26 فروری 2016
بولی وڈ اداکارہ سونم کپور، فوٹو بشکریہ — hdqwall.com
بولی وڈ اداکارہ سونم کپور، فوٹو بشکریہ — hdqwall.com

جہاں اداکارہ پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون بولی وڈ کے بعد ہولی وڈ میں بھی اپنے قدم تیزی سے جما رہی ہیں وہیں اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ انہیں امریکی فلمی صنعت میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

ڈی این اے کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے سونم کپور کا کہنا تھا ’میں مغرب میں اپنے پراجیکٹس پر کام کرنا چاہتی ہوں لیکن میں وہاں صرف ایک برکشش ہندوستانی لڑکی کی حیثیت سے کام نہیں کرنا چاہتی، میں نے بولی وڈ میں محنت صرف ایک پرکشش لڑکی کہلانے کے لیے نہیں کی۔ میں نے اس لیے اتنی محنت کی تاکہ مجھے نیرجا جیسی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملے اور مجھے سنجیدگی سے لیا جائے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا ’میں دوبارہ سے شروعات نہیں کرنا چاہتی، اگر مجھے کچھ بہت خاص اور دلچسپ کرنے کو ملا تو میں ضرور کام کروں گی بلکہ میں ہولی وڈ میں خود سے رابطہ کروں گی۔ اگر ایک بہترین کردار ہے تو میں اس میں کام کیوں نہ کروں؟ لیکن اس کی شرط صرف یہ ہوگی کہ یہ مجھے پسند آنا چاہیے‘۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سونم کپور کے والد اداکار انیل کپور نے بھی بولی وڈ کے بعد ہولی وڈ میں کام کرکے اپنے کیرئیر کو ایک نئی اونچائی پر پہنچا دیا تھا۔

مزید پڑھیں: سونم امریکی گلوکارہ بیونسے کے ساتھ ویڈیو میں شامل

واضح رہے کہ سونم کپور برطانوی بینڈ کولڈ پلے کے ایک گانے میں صرف چند سیکنڈز کے لیے گھاگرا چولی اور روایتی زیورات میں ملبوس نظر آئیں تھیں۔

سونم کی حال ہی میں ریلیز فلم ’نیرجا‘ کو بھی ہندوستان میں بے حد پسند کیا گیا ہے۔

فلم ’نیرجا‘، نیرجا بھانوٹ نامی ایک ایئرہوسٹس کی زندگی پر بنائی گئی ہے جو 1986 میں ہندوستان کے ایک ہائی جیک جہاز میں فائرنگ سے ہلاک ہوگئی تھی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

m k s Feb 26, 2016 07:06pm
Bollywood is loosing attraction from respectable top actors due to Hindu extremism, poor economy, blatant infringement and copy right violation epidemic and popularity of Pak artists, singers and Drama serials. More and more Bollywood artists are looking elsewhere to take their show business. Pak & India if provide guarantee of their safety, during and upon return, they would take first flight to Pak.
solani Feb 26, 2016 09:03pm
Paisa hi sab kuch nahi hae, agar apne mulk me khush ho to wahi movies banao.