• KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 15°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 15°C

‘اپنی شادی کا اعلان خود کروں گی‘

شائع March 7, 2016

بولی وڈ اداکارہ بپاشا باسو کی شادی کی خبریں کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں تاہم اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شادی کا اعلان خود کریں گی۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق بپاشا باسو کا نام ان کے ساتھی اداکار کرن سنگھ گروور کے ساتھ جوڑا جارہا ہے اور دونوں اداکار متعدد تقریبات میں بھی ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔

37 سالہ بپاشا باسو اور 34 سالہ کرن سنگھ کی دوستی کی خبریں 2015 میں ریلیز ہارر فلم ’الون‘ کے بعد میڈیا کی زینت بنیں، جس کے بعد ان کی شادی کی بھی قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔

تاہم بپاشا باسو نے ان خبروں کی تردید کردی۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا، ’اگر مجھے شادی کرنی ہوگی اور جب بھی کرنی ہوگی تو اس کا اعلان میں خود کردوں گی، گزارش ہے کہ اس بات کو غیر سنجیدگی سے نہ لیا جائے‘۔

رپورٹ کے مطابق بپاشا کا مزید کہنا تھا ’میں کئی سالوں سے اس بحث سے نمٹ رہی ہوں، میں گزارش کرتی ہوں کہ صبر کریں کیوں کہ یہ میری زندگی ہے‘۔

واضح رہے کہ بپاشا باسو کا ماضی میں ان کے ساتھی اداکار اور پروڈیوسر جان ابراہم کے ساتھ بھی نام جوڑا گیا تاہم ذاتی وجوہات کی بناء پر دونوں کا بریک اپ ہوگیا تھا۔

دوسری جانب کرن سنگھ کی اس سے قبل دو شادیاں ہوچکی ہیں تاہم دونوں ہی ناکام ثابت ہوئیں۔


*آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.*

تبصرے (1) بند ہیں

solani Mar 08, 2016 06:17am
do talaq ke baad ab shaadie ka kiya faida.

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025