• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

سوئیڈش گلوکارہ کی میوزک ویڈیو کی پاکستان میں تیاری

شائع April 17, 2016 اپ ڈیٹ April 18, 2016

یہ بات تو تقریباً سب ہی کے علم ہے کہ معروف سوئیڈش گلوکارہ ایلی فنٹ نے رواں سال اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈپلو کانسرٹ میں پرفارم کیا۔

لیکن اب خبر یہ ہے کہ ایلفنٹ نے پاکستان سے واپسی سے قبل اپنی نئی البم 'لونگ لائف گولڈن' کے گانے 'سپون می' کی ویڈیو میں یہیں شوٹ کی۔

ویڈیو میں ایلی فنٹ کو تین 'خوبصورت اور بہادر افراد' وینا، سائما اور زینی کے درمیان دیکھا جا سکتا ہے۔

ایلی فنٹ کا کہنا تھا کہ وہ کچھ ہفتے قبل اسلام آباد میں ڈپلو کانسرٹ کے دوران 'سپون می' کی ویڈیو بنانے کا ارادہ رکھتی تھیں مگر انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ وہ اسے 'خاص' کیسے بنائیں گی۔ 'لیکن جب میں ان تین لڑکیوں سے ملی تو مجھے اندازہ ہو گیا کہ یہ میری ویڈیو میں کام کریں گی اور یہی اسے ویسا ہی بنائیں گی جیسا میں اپنی ویڈیوز کو دیکھنا چاہتی ہوں۔ ہم نے اسے ایک دن میں بنایا اور اس میں کام کرنے والے سب ہی لوگوں نے بہترین کام کیا۔'

ایک دن میں بننے والی ویڈیو کو شہباز شگری نے ڈائریکٹ کیا اور انہیں اپنی اہلیہ عائشہ کی معاونت بھی حاصل تھی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025