ہنڈا کی اکارڈ ہائیبرڈ گاڑی متعارف
ہنڈا کی گاڑیاں پسند کرنے والے افراد کے لیے اچھی خبر ہے کہ اس کی بہترین ہائیبرڈ کار واپس آرہی ہے۔
ہنڈا نے جمعرات کو بتایا کہ وہ اکارڈ ہائیبرڈ کو ایک بار پھر واپس متعارف کرا رہی ہے جسے تیار کرنے کا سلسلہ گزشتہ سال ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
نئے ڈیزائن کے ساتھ 2017 ہنڈا اکارڈ پہلے سے بہتر، 49 میل فی لیٹر پٹرول کے ساتھ چلنے، ہنڈا سینسنگ ، جدید حفاظتی نظام اور نیم آٹو میٹک جیسے فیچرز سے لیس ہے۔
ہنڈا کی اس گاڑی میں ایپل کار پلے یا اینڈرائیڈ آٹو سسٹم بھی صارفین کی پسند کے مطابق فراہم کیے جائیں گے۔
اور ہاں 212 ہارس پاور فور سلینڈ انجن کے ساتھ گاڑی میں ڈوئل الیکٹرک موٹر سیٹ اپ موجود ہے جو عام مکینیکل ٹرانسمیشن کی ضرورت کا متبادل ہے۔
اس کا فور سلینڈر انجن ٹو الیکٹرک موٹرز سے منسلک ہے، ایک موٹر فرنٹ وہیلز کو ڈرائیور کرتی ہے جبکہ دوسری کو پٹرول انجن کو بجلی پر منتقل کرنے کا کام کرتی ہے۔
یہ گاڑی رواں سال خزاں میں فروخت کے لیے پیش کردی جائے گی۔
تاہم اس کی قیمت کیا ہوگی ابھی ہنڈا نے اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔












لائیو ٹی وی