کراچی: پولیس نے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 'غیرت کے نام' پر اپنی بہن کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

سینئر پولیس افسر اظفر مہیسر کے مطابق 20 سالہ حیات خان نے اورنگی ٹاؤن میں اپنے گھر میں 16 سالہ بہن سمیرا کو کسی شخص سے فون پر بات کرتے ہوئے دیکھ لیا جس کے بعد انہوں نے کچن میں موجود ایک چھری کے ذریعے اپنی بہن کا گلا کاٹ دیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: 'غیرت' کے نام پر 2 افراد کا قتل

بعدازاں حیات نے اپنی بہن کو گھر کے باہر پھینک دیا جہاں ان کا خون بہتا رہا جبکہ اہل محلہ جمع ہونا شروع ہوگئے۔

تحقیقاتی افسر گلزار احمد نے تفصیلات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سمیرا کی گردن، چھاتی اور کمر پر چھریوں کے متعدد زخم آئے۔

کسی نامعلوم شخص کی جانب سے بنائی گئی موبائل فون فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لال رنگ کا لباس اور نارنجی رنگ کے اسکارف پہنی سمیرا گھر کے باہر فرش پر موجود ہیں جبکہ ان کے اردگرد متعدد افراد جمع ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غیرت کے نام پر قتل کے خلاف اہم بل کی منظوری

فوٹیج میں ایک شخص پشتو میں کہتا ہے کہ 'انہیں ایک گاڑی میں ہسپتال لے چلو۔' اس پر ایک شخص جواب میں کہتا ہے کہ 'وہ تقریباً پہنچ گئی ہے۔'

ویڈیو میں حیات کو بھی دیکھایا گیا ہے جو ہاتھ میں موبائل فون لیے سمیرا کے قریب بیٹھاہے۔

مقامی رہائشی عبدالحکیم نے اے ایف پی کو بتایا کہ سمیرا کو ایک گاڑی میں نجی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ اس سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھیں۔

مہیسر کا کہنا تھا کہ پولیس نے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے تاکہ ملزم قانون میں موجود اس شق کا فائدہ نہ اٹھا سکے جس کے تحت مقتول کے رشتہ دار قاتل کو معاف کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 'ہم نہیں چاہتے کہ فیملی عدالت کے باہر کیس نمٹا دے اس وجہ سے کیس کو ریاست کی مدعیت میں درج کیا گیا۔'

واضح رہے کہ سمیرا کے والد نے مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ 'جو ہوگیا سو ہوگیا، وہ اپنے بیٹے کو معاف کرتے ہیں۔'

خیال رہے کہ تین ماہ قبل وزیراعظم نواز شریف نے پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کو غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے بنائی گئی ڈاکو مینٹری کی آسکر ایوارڈز میں نامزدگی پر مبارکباد دیتے ہوئے ملک سے غیرت کے نام پر قتل جیسی 'برائی' کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

پاکستان میں ہر سال 'غیرت کے نام پر' سیکڑوں خواتین اپنے رشتہ داروں کے ہاتھوں قتل ہوجاتی ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

solani Apr 28, 2016 11:22pm
jab insan ko insaniyat samaj may n aay, janwaro wali harkat per uter aata hae, janwar bhi apnay group kay janwaro ki jaan nahi lete. yu(n) hi duniya may aae or gae, n ghar wale samaj me aae or n hi Khuda. afsos hae ayse insan per.
Kaiser Apr 29, 2016 09:14am
hairat hai is qaum per, jo gairat k nam per behan ko marte hein or khud sara din kisi or ki behan to wohi kam k le dhondte hein ju un ki behan k sath kisi or ne kia hota hai