اوم پوری کی ایک اور فلم کا پاکستان سے تعلق؟
ہندوستان کے معروف اداکار اوم پوری فلم 'نا معلوم افراد' کے ہدایت کار نبیل قریشی کی اگلی فلم 'ایکٹر ان لا' سے پاکستانی فلم میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں اور اب وہ ایک اور فلم کر رہے ہیں جس کا تعلق پاکستان سے ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اوم پوری نے بتایا کہ وہ حال ہی میں اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر گر کر کافی زخمی ہوگئے، یہ فلم دو ملکوں کی دوستی پر بنائی جارہی ہے جس کی شوٹنگ اس وقت بھوپال میں کی جارہی ہے۔
اوم پوری کا کہنا ہے 'یہ فلم ہنوستان، پاکستان اور لندن پر بنائی جارہی ہے، فلم کے پروڈیوسر اور ہدایت کار کا تعلق دبئی سے ہے، اس فلم کی کہانی دو دوستوں پر مبنی ہے جن کا تعلق پاکستان اور ہندوستان سے ہے، یہ یقیناً ایک بہت اچھی فلم ہے'۔
تاہم اوم پوری نے اس فلم کا نام نہیں بتایا اور میڈیا کو ایسا محسوس کرانے کی کوشش کی کہ وہ صرف اپنی فلم 'ایکٹر ان لا' کی بات کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: اوم پوری پاکستانی فلم کا حصہ
فلم کے ہدایت کار نبیل اور پروڈیوسر فضا علی دونوں نے ہی 'ایکٹر ان لا' کی کہانی کے حوالے سے اب تک کچھ نہیں بتایا اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ کیا اوم پوری اس ہی فلم کی بات کر رہے ہیں۔
البتہ مرکزی اداکارہ مہوش حیات خان نے فلم کو ایک سماجی کامیڈی کہا ہے، اور ان کے مطابق فلم میں کئی جزبات اور سرپرائزز موجود ہیں۔
اوم پوری کے مطابق 'ایکٹر ان لا' کی کہانی کسی وکیل سے مشابہت رکھتی ہے۔
اوم پوری نے اس سے قبل کئی پاکستانی کردار ادا کیے ہیں جس میں ضیاالحق کا کردار بھی شامل ہے۔
اوم پوری کی پہلی پاکستانی فلم 'ایکٹر ان لا' رواں سال عیدالضحیٰ پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔












لائیو ٹی وی