• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.7°C
  • ISB: Cloudy 21.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.7°C
  • ISB: Cloudy 21.1°C

نرگس نیو یارک آرام کرنے گئی ہیں، ترجمان

شائع May 15, 2016

بولی وڈ کی پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ نرگس فخری جب ہندوستان سے نیو یارک کے لیے روانہ ہوئیں تو کافی قیاس آرائیاں نے جنم لیا۔

کچھ اطلاعات ایسی بھی تھیں کہ انہوں نے یہ قدم بوائے فرینڈ ادے چوپڑا سے بریک اپ کی وجہ سے اٹھایا جنہوں نے نرگس سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا۔

تاہم ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں اداکارہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ نرگس نے ایک سال کے دوران تین فلمیں لگاتار شوٹ کی ہیں جس کے بعد وہ بہت تھک گئی ہیں اور مختلف قسم کے طبی مسائل کا بھی شکار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فلم 'اظہر' کی شوٹنگ کے دوران انہیں ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا تھا تاہم انہوں نے فلم کی شوٹنگ اور پروموشن کو مکمل کیا۔

ترجمان نے ان کی خراب صحت کا ذمہ دار ان کے مشکل شیڈول کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ نرگس نے 'ہاؤس فل تھری' کے ڈائریکٹر ساجد سامجی سے فلم کی پروموشن کے لیے معذرت کرتے ہوئے نیو یارک واپس جانے کی درخواست کی تاکہ وہ اپنی صحت کو درست کرسکیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025