سلمان خان 51ویں سالگرہ پر دولہا بنیں گے؟

20 مئ 2016
سلمان خان اور یولیہ وانتور — فوٹو/ فائل
سلمان خان اور یولیہ وانتور — فوٹو/ فائل

بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے حوالے سے کافی عرصے سے قیاس آرائیاں تھیں کہ وہ گزشتہ 6 سالوں سے رومانیہ سے تعلق رکھنے والی یولیہ وانتور کے ساتھ ہیں اور اب ان کے مداحوں کے لیے ایک بہت بڑی خبر سامنے آئی ہے۔

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان اس سال 27 دسمبر کو اپنی 51ویں سالگرہ کے دن یولیہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بولی وڈ اداکار شادی اپنی والدہ کی خواہش پر کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کا یولیہ کے ساتھ اپنے رشتے کا اعلان؟

ویسے تو 50 سالہ سلمان خان اپنے رشتے کے حوالے سے بالکل خاموش ہیں تاہم وہ گزشتہ ہفتے میں کئی بار 35 سالہ یولیہ کے ہمراہ متعدد ایونٹس میں نظر آئے۔

یولیہ وانتور رومانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک ٹی وی میزبان ہیں جو اپنے کیرئیر میں ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ ٹی وی ڈراموں کا بھی حصہ بن چکی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سلمان خان نے اپنی قریبی دوست اور ساتھی اداکار پریتی زنٹا کی شادی کی تقریب میں پہلی مرتبہ یولیہ کے ہمراہ شرکت کی تھی جہاں انہوں نے یولیہ کا تعارف اپنے تمام دوستوں سے کروایا تھا جن میں شاہ رخ خان اور ابھیشیک بچن شامل تھے۔

ان سب باتوں سے ایسا لگتا ہے کہ شاید بولی وڈ میں ایک اور بڑی شادی ہونے جارہی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

mastani May 20, 2016 10:57pm
Ab ja kay aap ki Khano may shamuliyat hui, Shadi mubarak ho. Dusri baat, aap ki biwi ko hindi zaban sikhani hogi, angrezi may kab tak baat karte rahogay.