ماورا اور عروہ کے بھائی بھی بہنوں کے نقش قدم پر
ماورا اور عروہ حسین کے چھوٹے بھائی ڈراما اڈاری میں اعجاز کے کردار سے ایکٹنگ ڈیبیو کررہے ہیں۔
ڈان نے انس یزادں سے بات کی اور وہ اپنی بہنوں کے شعبے کا حصہ بننے پر بہت زیادہ پرجوش ہیں۔

انہوں نے بتایا " ڈرامے کے سیٹس پر وقت بہت زبردست گزارا اور مجھے اسکرین کی دوسری جانب دیکھنے کا موقع ملا"۔
تو وہ اپنے کردار کے لیے تیار کیسے ہوئے؟ تو اسکے جواب میں بتاتے ہیں " ڈرامے کی کاسٹ کے ساتھ اسکرپٹ پڑھنے کے سیشنز اور ڈائریکٹر نے میری بہت زیادہ مدد کی، میں خود کو بہت زیادہ خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ ایسی زبردست ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جن سے میں ہر روز کچھ نہ کچھ سیکھ رہا ہوں"۔

تاہم انس یزداں اپنی بہنوں کے نقش قدم پر نہیں چلنا چاہتے بلکہ وہ اپنی راہ خود بنانا چاہتے ہیں۔
ان کے بقول " میں یہ کام اس لیے نہیں کررہا کیونکہ میری بہنوں نے اسے اپنے کیرئیر کے طور پر منتخب کیا ہے، مجھے ان پر فخر ہے مگر میرے لیے یہ کچھ نیا سیکھنے کا تجربہ ہے اور کچھ ایسا دلچسپ سیکھنا ہے جو میرے سی اے امتحانات کے بعد تعطیلات کے لیے کچھ مختلف ثابت ہو۔ میرے پاس ابھی اپنے مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے سنجیدہ فیصلوں کے لیے وقت موجود ہے"۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔












لائیو ٹی وی