• KHI: Sunny 27.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 27.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.7°C
  • KHI: Sunny 27.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 27.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.7°C

’رئیس‘ عید پر کیوں ریلیز نہیں ہوئی؟

شائع July 8, 2016 اپ ڈیٹ July 8, 2016 04:16pm

ممبئی: بولی وڈ کنگ خان شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’رئیس‘ رواں برس عید پر ریلیز کی جانی تھی تاہم اداکار نے اس کی تاریخ تبدیل کردی تھی، اس حوالے سے کئی لوگوں کا ماننا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ کے باعث کیا۔

تاہم شاہ رخ خان نے اپنی فلم کی ریلیز ملتوی کرنے کی 2 وجوہات بتادیں۔

مزید پڑھیں: 'شاہ رخ کو نہیں مجھے خوف زدہ ہونا چاہیے'

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ کا کہنا تھا، ’فلم کو ریلیز نہ کرنے کی پہلی وجہ یہ تھی کہ میں نے اور سلمان نے ایک ساتھ بیٹھ کر بات کی کہ دو بڑی فلموں کو ایک ساتھ ریلیز نہیں کرنا چاہیے تاکہ یہ کم سے کم 3500 سے 4000 تھیٹرز پر ریلیز ہوں کیونکہ ہم سب نے ایسا کئی بار دیکھا ہے کہ جب دو بڑی فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہوتی ہیں تو انہیں اتنا فائدہ نہیں ہوتا جتنا ہونا چاہیے‘۔

شاہ رخ کا مزید کہنا تھا ’دوسری وجہ یہ ہے کہ ہم اب بھی رئیس پر کام کررہے ہیں اور شوٹنگ کے دوران میں چونکہ زخمی ہوگیا تھا، لہذا میرے پاس ابھی بھی کچھ سینز باقی ہیں جن کی شوٹنگ ہونی باقی ہے، ہم نے اس سال کئی اور تاریخیں دیکھیں لیکن ان میں بھی بڑی فلمیں ریلیز ہوں گی‘۔

یہ بھی پڑھیں: 'سلطان'سےبچت: 'رئیس'کامقابلہ اب 'قابل' سے

شاہ رخ نے بتایا کہ فلم کو اب اگلے سال 25 یا 26 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا.

دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکار ہریتھیک روشن کی فلم ’قابل‘ کی ریلیز بھی ان ہی تاریخوں میں متوقع ہے، جو کہ ایک بڑی بجٹ کی فلم مانی جارہی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

jon Jul 08, 2016 07:02pm
yeh pakistani ladkiyan india ka rukh kyon karti hai

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026