اگر فیس بک پر کسی پاکستانی فنکار کے متحرک ہونے کی بات کی جائے تو جو نام سب سے پہلے ذہن میں آتا ہے وہ کوئی اور نہیں حمزہ علی عباسی ہیں۔

حمزہ علی عباسی اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے گھبراتے نہیں، چاہے وہ کوئی بھی معاملہ ہو مگر اب ان کی ایک پوسٹ کے نتیجے میں انہیں فیس بک کی جانب سے ایکشن کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کشمیری حریت پسند رہنماءبرہان مظفر وانی کی تصویر کے ساتھ حمزہ علی عباسی نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر اظہار خیال کیا تھا۔

جس کے بعد فیس بک نے حمزہ علی عباسی کی پوسٹ کو ڈیلیٹ اور اداکار کے بقول ان کے اکاﺅنٹ کو کچھ وقت کے لیے معطل کردیا گیا۔

یہ بات حمزہ علی عباسی نے اپنے ایک ٹوئیٹ پیغام میں بتائی۔

حمزہ علی عباسی کا اپنے ٹوئٹر پیغامات میں کہنا تھا " شاباش فیس بک ، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کرفیو کو 10 دن ہوگئے، 60 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں اور ہم اس کے بارے میں بات بھی نہیں کرسکتے"۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ فیس بک نے یہ اقدام کسی کی شکایت پر کیا ہے یا ازخود کیا ہے۔

مگر یہ پہلی بار نہیں کہ فیس بک انتظامیہ نے حمزہ علی عباسی کی کسی پوسٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا، اس سے قبل پیرس میں چارلی ہیبدو حملے کے بعد بھی حمزہ علی عباسی کی پوسٹ کو ہٹایا گیا تھا۔

جس کا نوٹس فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے بھی لیا اور پھر 'حادثاتی غلطی' پر معذرت بھی کی۔

مزید پڑھیں : حمزہ کا اسٹیٹس ہٹایا جانا 'غلطی' تھی : مارک زکربرگ

فیس بک کے اقدام پر حمزہ علی عباسی نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور ایک انٹرویو کے دوران کہا " ایسا ادارہ جو اظہار رائے کی آزادی کا جھنڈا اٹھانے کا دعویٰ کرتا ہے، اس کا یہ اقدام واضح منافقت ہے، اپنے اکاﺅنٹ تک رسائی ملنے کے بعد میں اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا"۔

اب دیکھنا ہوگا کہ فیس بک کی جانب سے اس بار کیا موقف سامنے آتا ہے، کیا وہ ایک بار پھر معذرت کرتی ہے یا کچھ اور، ویسے حمزہ علی عباسی کا اکاﺅنٹ اب بحال ہوچکا ہے، تاہم اس پر شو ہونے والی آخری پوسٹ 17 جولائی کی ہے جس میں انہوں نے لارڈز میں کامیابی پر پاکستانی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (3) بند ہیں

yusuf Jul 19, 2016 10:55pm
Double standards! Mourning on Qandeel baloch's death is allowed but not on hundreds of Kashmiri deaths.....
sharminda Jul 19, 2016 11:36pm
Boycott FaceBook!
Shaheen Jul 20, 2016 10:41am
Let us repeat the post of Hamza ...how many accounts facebook may seize..