• KHI: Partly Cloudy 17.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C

دپیکا کی ہولی وڈ ڈیبیو فلم کا ٹریلر جاری

شائع July 20, 2016

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی ہولی وڈ ڈیبیو فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز ہوچکا ہے جس کی سوشل میڈیا پر کافی دھوم ہے۔

دپیکا کے مداحوں کو اس ٹریلر کا طویل عرصے سے بے صبری سے انتظار تھا لیکن تعجب کی بات یہ ہے کہ بولی وڈ اداکارہ اس ٹریلر میں صرف تین ہی مرتبہ نظر آئیں جبکہ انہوں نے ایک بھی ڈائیلاگ ادا نہیں کیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل دپیکا نے اس فلم میں اپنے کردار کی ایک جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جسے دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ پہلے ٹریلر میں دپیکا کا بڑا کردار نظر آئے گا تاہم ٹریلر اس کے بالکل برعکس ثابت ہوا۔

Ready for the Return of Xander Cage?Teaser in two days!!! #xXxTheMovie #ReturnOfXanderCage #serenaunger

A video posted by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on

ایکشن سے بھرپور اس ٹریلر میں ہولی وڈ اداکار ون ڈیزل چھائے رہے تاہم فلم کے دوسرے اداکاروں کی بس کچھ جھلک ہی دیکھنے کو ملی جس میں دپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں۔

ڈیڑھ منٹ دورانیہ کے اس ٹریلر میں دپیکا پہلی مرتبہ چھریوں کا کرتب دکھاتی نظر آئیں۔

ایک اور سین میں دپیکا سمندر کے قریب ہتھیار پکڑے موجود تھیں۔

جبکہ تیسرے سین میں وہ ہولی وڈ اداکارہ روبی روز کے ساتھ ایکشن سین کرتی دکھائی دیں۔

فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ اگلے سال 20 جنوری کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2025
کارٹون : 11 دسمبر 2025