بہت زیادہ ٹی وی دیکھنا موت کا خطرہ بڑھائے

27 جولائ 2016
یہ انتباہ جاپان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ انتباہ جاپان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— کریٹیو کامنز فوٹو

اگر تو آپ دن کا اکثر وقت ٹیلیویژن کے سامنے بیٹھ کر گزارتے ہیں تو یہ عادت آپ کی موت کا باعث بن سکتی ہے۔

یہ انتباہ جاپان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

اوساکا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دن بھر میں 5 گھنٹے یا اس سے زائد وقت ٹی وی کے سامنے گزارنے سے پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے سے موت کا خطرہ ڈھائی گنا بڑھ جاتا ہے۔

پھیپھڑوں میں خون کا جسم کے دیگر حصوں سے سفر کرکے پہنچتا ہے جو وہاں خون کی چھوٹی شریانوں میں پھنس جاتا ہے جس کے نتیجے میں دل کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔

تحقیق کے دوران 86 ہزار بالغ افراد کے روزمرہ کے معمولات کا جائزہ لیا گیا۔

19 سال تک جاری رہنے والی تحقیق کے دوران کئی درجن افراد پھیپھڑے میں خون کا لوتھڑا بننے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے اور محققین نے معلوم کیا کہ اس کی وجہ دن بھر ٹی وی کو بہت زیادہ دیکھنا بنا۔

تحقیق کے مطابق ڈحائی سے پانچ گھنٹے تک ٹی وی دیکھنے والوں میں یہ خطرہ پیدا ہوتا ہے اور اس کے بعد ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ اس خطرے میں 40 فیصد تک اضافہ ہوجاتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ ٹی وی دیکھنے کے ساتھ ساتھ، زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا ، اسمارٹ فونز اور کمپیوٹرز کا بہت زیادہ استعمال بھی یہ خطرہ بڑھاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جسم کو بہت دیر تک حرکت نہ دینے کے نتیجے میں خون کا لوتھڑا بنتا ہے کیونکہ اس دوران دوران خون سست ہوجاتا ہے جس سے وہ گاڑھا ہونے لگتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں