سونم کپور ہولی وڈ ٹیلنٹ ایجنسی کے ساتھ منسلک

01 ستمبر 2016
بولی وڈ اداکارہ سونم کپور — فوٹو/پبلسٹی
بولی وڈ اداکارہ سونم کپور — فوٹو/پبلسٹی

بولی وڈ اداکارہ سونم کپور شاندار اداکاری سے بولی وڈ میں اپنا لوہا منوانے کے بعد اب ہولی وڈ انڈسٹری میں بھی قدم رکھنے جارہی ہیں۔

ووگ انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سونم کپور کی حال ہی میں ریلیز فلم ’نیرجا‘ کی کامیابی کے بعد انہیں لاس اینجلس میں ہولی وڈ کی ایک ٹیلنٹ ایجنسی یونائٹڈ ٹیلنٹ ایجنسی (یو ٹی اے) نے سائن کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ اس کمپنی نے ہولی وڈ کے کامیاب اداکاروں کرس براؤن، جونی ڈیپ اور اینجلینا جولی کو متعارف کروایا ہے اور اب اس فہرست میں سونم کپور کا نام بھی شامل ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا سونم کپور بھی ہولی وڈ جارہی ہیں؟

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں سونم کپور لاس اینجلس میں موجود تھیں جس کے بعد میڈیا میں اس حوالے سے خبریں سامنے آئیں کہ سونم کپور کے والد انیل کپور انہیں ہولی وڈ میں کام دلوانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم سونم نے ٹوئٹر پر ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

اپنی ٹوئیٹ میں سونم کا کہنا تھا ’ہاں، ہاں! میں لاس اینجلس میں ہوں، ڈیڈی پلیز میرے لیے ہولی وڈ میں سفارش کریں‘۔

یہ بھی پڑھیں: سونم کا ہولی وڈ جانے سے انکار

31 سالہ سونم کپور نے بولی وڈ میں اپنے سفر کا آغاز 2007 میں فلم 'سانوریا' کے ساتھ کیا تھا، یہ فلم تو باکس آفس پر بری طرح سے ناکام ہوئی تاہم سونم کا کیریئر کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ گیا۔

سونم بہت جلد اپنی بہن ریہا کپور کی پروڈکشن فلم ‘ویرے دی ویڈنگ‘ میں کام کریں گی جس میں ان کے ہمراہ کرینہ کپور خان مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

تبصرے (0) بند ہیں