اربوں ڈالرز کمانے کے باوجود زندگی سے بیزار شخص

26 ستمبر 2016
مارکوش پیرسسون — فوٹو بشکریہ ڈیلی انڈیپینڈنٹ
مارکوش پیرسسون — فوٹو بشکریہ ڈیلی انڈیپینڈنٹ

یہ کسی کا بھی خواب ہوسکتا ہے کہ کوئی اچھی سی ٹیکنالوجی ایپ یا گیم تیار کرے، لوگ اس کو پسند کریں اور وہ امیر ہوجائے، جس کے بعد وہ ایپ یا گیم کسی کمپنی کو اربوں ڈالرز میں فروخت کردے۔

مگر ایسا کرنے کے بعد وہ کیا کرے گا؟ درحقیقت اس کے اندر مایوس کن علیحدگی پیدا ہونے لگتی ہے۔

کم از کم ایسا مشہور گیم مائن کرافٹ کے بانی مارکوس پیرسسون کے ساتھ ضرور ہوا ہے جس کا انکشاف انہوں نے اپنے ٹوئیٹ پیغامات میں کیا۔

مائیکروسافٹ نے لگ بھگ ایک سال پہلے مائن کرافٹ کو ڈھائی ارب ڈالرز (2 کھرب 61 ارب پاکستانی روپوں سے زائد) میں خریدا تھا اور مارکوس نے گیم کو فروخت کرکے مائیکروسافٹ میں شمولیت اختیار نہیں کی تھی۔

اب ایک سال بعد مارکوس اچانک پھٹ پڑے ہیں، حالانکہ وہ انتہائی پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے 70 ملین ڈالرز کا ایک گھر خریدا، اس میں کینڈی کی ایک بہت بڑی دیوار بنائی جبکہ وہاں شاندار تقاریب کا انعقاد ہوتا ہے۔

مگر وہ زندگی سے بہت زیادہ بیزار اور انتہائی تنہائی محسوس کرتے ہیں۔

ان کے ٹوئیٹس کے مطابق "ہر چیز کو حاصل کرنے کا مسئلہ یہ ہے کہ آپ کے اندر کوشش جاری رکھنے کی وجہ ختم ہوجاتی ہے، اور انسانی رابطے غیرمتوازن زندگی کے باعث ناممکن ہوجاتے ہیں"۔

انہوں نے مزید بتایا " دوستوں کے گروپ کے ساتھ گھومنا اور مہشور افراد کے ساتھ پارٹیاں، جو کچھ چاہوں کرنا، مگر مجھے ایسی تنہائی کبھی محسوس نہیں ہوئی"۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad kashif munir bhatti Sep 27, 2016 12:53pm
Thatswhy said zikar Allah, which keep your heart alive always !!