ماہ نور بلوچ کی ڈراموں میں واپسی

شائع October 6, 2016 اپ ڈیٹ October 6, 2016 05:53pm

پاکستان کی معروف اور سدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ ایک بار پھر ٹی وی ڈرامے میں نظر آنے والی ہیں اور مداحوں کو ان کے ڈرامے ’خوبصورت‘ کا طویل عرصے سے انتظار ہے۔

رومانوی کہانی پر مبنی اس ڈرامے کا ایک ٹیزر شیئر کردیا گیا ہے جس میں ہمیشہ کی طرح ماہ نور بلوچ خوبصورت اور جوان نظر آرہی ہیں۔

ڈرامہ ’خوبصورت‘ تین پیار کرنے والے افراد کی کہانی ہے جن میں برہان (اظفر رحمٰن)، ماہ رخ (ماہ نور بلوچ) اور مہر (زرنش خان) شامل ہیں۔

اس ٹیزر سے ڈرامے کی کہانی کا زیادہ اندازہ تو نہیں ہوتا مگر یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ ڈرامہ کافی شاندار ہوگا۔

اس ڈرامے میں پاکستانی اداکار فیصل رحمٰن بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ماہ نور بلوچ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں جس کے بعد ہر کوئی ان کی خوبصورتی کا راز جاننا چاہتا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026