• KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.8°C
  • KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.8°C

ایرانی تماشائیوں کو یاحسین کے نعروں کی ہدایت

شائع October 11, 2016

تہران: ایران نے یوم عاشور پر جنوبی کوریا کے خلاف ورلڈ کپ 2018 کے کوالیفائرمیچ میں تماشائیوں کو جشن کے اظہار پر پابندی عائد کرتے ہوئے یاحسین کے نعرے لگانے اور میدان کو سیاہ کرنے کا حکم دے دیا۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تہران میں واقع 75 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے آزادی اسٹیڈیم میں اکثر تماشائی ایران کے مقدس ترین دنوں میں سے ایک عاشورہ منائیں گے اور ماتمی جلوس میں حصہ لیں گے۔

نیوزایجنسی ایسنا کے مطابق جمعے کے خطبے میں آیت اللہ علی مواحدی کرمانی نے ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'اگر عاشورہ کے دوران فٹ بال میچ ہورہا ہوتو میچ کا ماحول 100 فی صد عاشورہ کے عین مطابق ہو'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'پورے اسٹیڈیم کو سیاہ کیا جائے اور تماشائیوں کی جانب سے امام حسین کے حوالے سے نعرے مستقل سنائی دیے جانے چاہیے'۔

انھوں نے کہا کہ 'تمام لوگوں کو تالیاں بجانے کے بجائے یاحسین کے نعرے لگانے چاہیے'۔

اسٹیڈیم کے اندر 600 مربع میٹر کے دو سیاہ پرچم جن پر امام حسین کا نام لکھا ہوا، لہرائے گئے تھے۔

وزارت داخلہ کے پولیس چیف جنرل علی رضا عدیلی نے نیوز ایجنسی تسنیم کو بتایا کہ 'دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو مذہبی قواعد پر عمل کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا جاچکا ہے'۔

دوسری جانب ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے میچ کے دوران مذہبی جذبات کے اظہار ہپر زیادہ حساسیت کا اظہار کرتے ہوئے اسٹیڈیم سے سیاہ پرچم ہٹانے کو کہا ہے۔

ایرانی فٹ بال کے اہلکار محمد رضا سیکت نے اے ایف سی کے بیان پر کسی بھی ناخوش گوار واقعے پر سزا دینے کا وعدہ کرتےہوئے کہا کہ ' ہم ایسا نہیں کریں گے کیونکہ حسین کے نام پر لگے بینر لوگوں کا ایمان ہیں'۔

جنوبی کوریا کے کھلاڑیوں اور صحافیوں کا کہنا ہے کہ وہ مقدس دن کے احترام میں اپنے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔

واضح رہے جنوبی کوریا اور ایران کے درمیان یہ میچ ورلڈ کپ 2018 کوالیفائر کے سلسلے میں کھیلا جارہا ہے جبکہ جنوبی کوریا پرامید ہے کہ وہ تہران میں گزشتہ 42 سالوں سے ناکامی کے ریکارڈ کو توڑ دے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025