• KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C

ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان ناکام

شائع October 20, 2016 اپ ڈیٹ October 20, 2016 07:08pm

کوانٹن: چوتھی ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں میزبان ملائیشیا نے دفاعی چیمپیئن پاکستان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔

ملائیشا کے شہر کوانٹن میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ملائیشیا نے جارحانہ انداز میں آغاز کیا اور اس کا صلہ انہیں 13ویں منٹ میں اس وقت ملا جب فرحان اشعری نے گیند کو گول میں پہنچا دیا۔

ایک گول میں خسارے میں جانے کے بعد پاکستان نے شاندار کم بیک کیا اور محمد علیم بلال نے دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں گول داغ کر پاکستان کا پلڑا بھاری کردیا۔

تاہم علیم کی یہ کاوش رائیگاں گئی اور پاکستان زیادہ دیر برتری برقرار نہ رکھ سکا۔

تیسرے کوارٹرمیں ہی ملائیشیا کے فیصل نے گول کر کے مقابلہ کیا جبکہ شاہریل نے گیند کو جال میں پہنچا کراپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

میچ ختم ہونےسے چند سیکنڈز قبل فیصل نے چوتھا گول داغ کر ملائیشیا کے ایونٹ میں فاتحانہ آغاز یقنی بنایا اور میچ کا اختتام 4-2 سے ملائیشیا کی فتح پر ہوا۔

پاکستان ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کل جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026