5 کار آمد بیوٹی پروڈکٹس، قمیت 500 روپے سے بھی کم

شائع October 21, 2016 اپ ڈیٹ September 29, 2017
فوٹو:  ڈان
فوٹو: ڈان

کون کہتا ہے کہ بہترین نظر آنے کے لیے آپ کو بے حد خرچہ کرنا ہوگا؟

ویسے تو ایسے کئی سکن کیئر پروڈکس موجود ہیں جو یقیناً آپ کی جیب پر بے حد بھاری ہوں گے لیکن ڈان امیجز کی ایک خبر کے مطابق اپنی جلد کا خیال رکھنے کے لیے آپ کئی لوکل پروڈکس کا استعمال کرسکتے ہیں جو 500 روپے سے کم میں دستیاب ہیں۔

کئی ایسے پروڈکس بازار میں دستیاب ہیں جو آپ کی جلد کو بہتر بنانے کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے۔

اپنی آدھی تنخواہ جلد کو بہتر بنانے والے ماسک وغیرہ پر خرچ کرنے کے بجائے ایسے پروڈکس کا انتخاب کریں جو باآسانی دستیاب بھی ہوں اور آپ کی جلد کے لیے بہتر بھی ہو۔

پاکستانی برینڈز کے 5 ایسے بیوٹی پروڈکس کی فہرست یہاں دیکھیں جو یقیناً آپ کی جیب پر بھاری بھی نہیں ہوں گے ساتھ ساتھ آپ کو ایک بہتر جلد دینے میں کامیاب ہوسکیں گے۔

1) سعید غنی کا سندل پاؤڈر

رقم: 150 روپے

سعید غنی کا سندل پاؤڈر ان تمام لوگوں کے لیے نہایت کارآمد ہے جو جلد پر بہت زیادہ تیل آنے سے پریشان رہتے ہیں، اس سندل پاؤڈر میں پانی ملائیں اور اسے ماسک یا سکرب کی طرح استعمال کریں، جس سے آپ کی جلد نہایت تازہ رہے گی۔

یہ پاؤڈر جلد میں جمی ہوئی دھول مٹی کو اچھی طرح صاف کردیتا ہے۔

2) یورا کرافٹ کا ایپریکوٹ آئل (Apricot Oil)

رقم: 380

یورا کرافٹ کے صابن بھی نہایت کارآمد ہیں اور ان کا یہ تیل ان سے بھی کافی بہتر ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تیل کے استعمال سے جلد پر آنے والے تیل کو ختم کیا جاسکتا ہے، یہ گھاڑا ہوتا ہے اور اس کا استعمال صرف چہرے پر نہیں بلکہ پورے جسم پر کیا جاسکتا ہے، سردیوں کے موسم میں اس کا استعمال کافی بہتر ہے۔

3) نیکوس کا فیس ماسک کس آف یوتھ (kiss of youth face mask by N'ecos)

رقم: 150

اگر آپ کو اپنی جلد کو بہتر بنانے کے لیے بہت زیادہ وقت دینا پسند نہیں تو یہ فیس ماسک بالکل صحیح انتخاب ہے، وہ افراد جو ہر وقت فیشل نہیں کرواسکتے لیکن بہتر جلد چاہتے ہیں وہ اس ماسک کا استعمال کریں۔

اس ماسک میں موجود کینو کے ٹکڑے جلد کو تازہ اور خوبصورت بنانے کے لیے کارآمد ہیں۔

4) آرگینک سیکرٹس کا ماسک ریڈینس (Radiance sea salt mask by Organic secrets)

رقم: 400 روپے

آرگینک سیکرٹس کے پروڈکس کو ویسے بھی لوگ بے حد پسند کرتے ہیں، ان کے شیمپو اور صابن کافی استعمال کیے جاتے ہیں اور ان کا یہ ماسک بھی جلد کے لیے کافی کارآمد مانا جاتا ہے۔

یہ تین طریقوں سے لگایا جاسکتا ہے، آپ اسے چہرے پر تہہ کی طرح لگائیں، ماسک کی طرح اسے چہرے پر کچھ دیر لگا رہنے دیں اور کلینزر کی طرح اسے دھو لیں۔

5) باڈی کیئر ایسنشل کا فروٹ تھراپی (Fruit therapy by body care essentials)

رقم: 150 روپے

اس برینڈ کے پروڈکس کی خوشبو ہی اتنی اچھی ہے کہ اسے لیے بغیر آپ رہ نہیں پائیں گے، اس صابن کا استعمال چہرے کی جلد کو سخت اور خشک بنانے کے بجائے نرم رکھتا ہے جس سے آپ کی جلد کافی تازہ نظر آئے گی۔

کیا آپ ایسی سستی مصنوعات کے بارے میں جانتے ہیں، جو جلد کے لیے کارآمد ہوں؟ ہمیں بھی اپنی آرا بتائیں۔

تبصرے (3) بند ہیں

Asif khan Oct 21, 2016 08:46pm
I want to know where to buy the local beauty products in lahore if u havw some knowledge plz share to me
ali Oct 21, 2016 09:46pm
where are all these products available ?
saba Oct 22, 2016 11:38am
ہمیں یہ آرٹیکل بہت اچھا لگا کافی جانکاری ملی اسکن کے پروڈکٹ کے حوالے سے

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026