کرپشن اور ٹیکس چوری حکومت کیلئے بڑے مسائل قرار

26 اکتوبر 2016
وزیر خزانہ اسحٰق ڈار ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے — فوٹو: بشکریہ پی آئی ڈی
وزیر خزانہ اسحٰق ڈار ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے — فوٹو: بشکریہ پی آئی ڈی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی کرپشن کو حکومت کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر تکیہیکو نکاؤ نے کہا کہ گورننس اور سیکیورٹی صورتحال حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے، جبکہ کرپشن اور ٹیکس چوری سے متعلق گورننس کے ایشوز ہیں۔

ان کا کہنا تھا پاکستانی حکومت نے معاشی میدان میں کئی کامیابیاں حاصل کی ہی، تاہم حکومت کو ملک میں سرمایہ کاری لانے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے اور اصلاحات کا عمل جاری رکھنا ہوگا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دو روزہ کیرک کانفرنس میں 2020 کے بعد کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کہا کہ جارجیا بھی کیرک کا رکن بن گیا جس کے بعد رکن ممالک کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل وزیر خزانہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کی موجودگی میں ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے، جس کے تحت بینک پاکستان کو بھارت اور افغانستان کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے 25 کروڑ ڈالر دے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں