پاکستان ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں

27 اکتوبر 2016
پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کھیلے گئے میچ کا منظر۔
پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کھیلے گئے میچ کا منظر۔

کوالالمپور: ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان نے چین کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ میزبان ملائیشیا سے ہو گا۔

ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں ہونے والے میچ میں پہلے کوارٹر میں کوئی گول نہ ہوسکا لیکن دوسرے کوارٹر میں میچ کے 21ویں منٹ میں عبدالحسیم خان نے گول کر کے پاکستان کو برتری دلا دی جبکہ دس منٹ اس برتری کو دگنا کر کے میچ میں اپنا اور ٹیم کا دوسرا گول کیا۔

48ویں منٹ میں علی شان نے گول کر کے برتری تین صفر کردی جبکہ چند سیکنڈز بعد ہی عرفان جونئیر نے برتری کو 4-0 کردیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

ادھر کوریا اور ملائیشیا کے درمیان میچ برابر ہونے کے بعد ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ بھی مکمل ہو گئی ہے۔

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل ہفتے کو پاکستان اور میزبان ملائیشیا کےدرمیان کھیلاجائےگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اورجنوبی کوریا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں