امریکی صدر اپنے بالوں کی انفرادیت برقرار رکھنے کے لیے کچھ منفرد کرتے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
امریکی صدر اپنے بالوں کی انفرادیت برقرار رکھنے کے لیے کچھ منفرد کرتے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

امریکا کے معمر ترین صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دیگر کئی باتوں کے ساتھ ساتھ ان کے بال بھی ناقدین کی توجہ کا اہم مرکز رہے ہیں۔

کبھی ٹرمپ کے ان سنہرے، چمکتے بالوں سے مماثلت رکھنے والے پرندے کی نشاندہی کی جاتی ہے تو کبھی کہا جاتا ہے کہ 'گوچی ٹرمپ کے بالوں کے جوتے بنا کر بیچ رہا ہے

بالوں کی افزائش کے لیے مختلف اقسام کے تیل اور شیمپو کا استعمال ایک عام بات ہے، لیکن امریکا کے 70 سالہ صدر اپنے بالوں کی انفرادیت برقرار رکھنے کے لیے کچھ خاص کرتے ہیں۔

طویل عرصے سے ڈونلڈ ٹرمپ کو طبی رہنمائی کرنے والے فزیشین ڈاکٹر ہیرولڈ بورنسٹن کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بالوں کی افزائش کے لیے فیناسٹرائیڈ (Finasteride) نامی دوا کا استعمال کرتے ہیں، جو کسی جادو کی طرح کام کرتی ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے معالج کا بتانا تھا کہ ان کے لمبے بالوں کا راز بھی یہی دوا ہے۔

ڈاکٹر ہیرولڈ کے مطابق وہ 1980 سے ٹرمپ کے ذاتی معالج ہیں—فوٹو بشکریہ: نیویارک ٹائمز
ڈاکٹر ہیرولڈ کے مطابق وہ 1980 سے ٹرمپ کے ذاتی معالج ہیں—فوٹو بشکریہ: نیویارک ٹائمز

نئے امریکی صدر متعدد مواقع پر اپنی بالوں پر کی جانے والی تنقید کا جواب دے چکے ہیں لیکن انہیں نے کبھی میڈیا کو اس بات کی خبر نہ ہونے دی کہ ان کے بالوں کا راز کیا ہے۔

1980 سے ڈونلڈ کے ذاتی معالج ڈاکٹر ہیرولڈ بورنسٹن کا مزید بتانا تھا کہ ٹرمپ جلد کے انفیکشن اور خون میں کولیسٹرول کی مقدار پر قابو رکھنے کے لیے بھی اینٹی بائیوٹکس کا استعمال کرتے ہیں۔

دوسری جانب ٹرمپ کے معالج کے اس بیان پر وائٹ ہاؤس انتظامیہ کی جانب سے تبصرے سے گریز کیا گیا اور یہ بھی کہا گیا کہ وہ نہیں جانتے ڈاکٹر ہیرولڈ اب بھی ٹرمپ کے معالج ہیں یا نہیں۔

واضح رہے کہ 70 سالہ ٹرمپ امریکی تاریخ کے سب سے معمر صدر ہیں مگر ان کے معالج ٹرمپ کے صحت سے متعلق یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ امریکا کی تاریخ کے سب سے صحت مند صدر ثابت ہوں گے کیونکہ ان کی ہمت اور طاقت شاندار ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں