• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm

دورہ زمبابوے: پاکستان کے ٹی20 اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

شائع June 23, 2018

پاکستان نے دورہ زمبابوے کے لیے ٹی20 اور ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا ہے اور صاحبزادہ فرحان پہلی مرتبہ ٹی20 ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ احمد شہزاد کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم دورہ زمبابوے میں سہ ملکی ٹی20 سیریز میں شرکت کرے گی جس میں میزبان ٹیم کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا بھی شریک ہو گی جس کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

پاکستان سپر لیگ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے صاحبزادہ فرحان کو ٹی20 اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی ایک عرصے بعد ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

نوجوان بلے باز بابر اعظم کو ٹی20 ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا اور ون ڈے ٹیم میں بھی ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے جبکہ عماد وسیم اور رومان رئیس بھی انجری کے سبب اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔

فاسٹ باؤلر جنید خان کی بھی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ مڈل آرڈر بلے باز آصف علی کو ون ڈے ٹیم کا بھی حصہ بنا لیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ٹی20 اور ون ڈے ٹیم میں محمد حفیظ کی واپسی ہوئی ہے جو انجری اور مشکوک باؤلنگ ایکشن کے سبب قومی ٹیم سے باہر کر دیے گئے تھے۔

پاکستان، آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی سیریز یکم سے 8جولائی تک کھیلی جائے گی جس کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 13جولائی سے 5ون ڈے میچوں کی سیریز شروع ہو گی۔

دونوں سیریز کی تیاری کے لیے پاکستانی ٹیم کا سہ روزہ کیمپ 25جون سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہو گا جس کے بعد 28جون کو قومی ٹیم زمبابوے روانہ ہو گی۔

دورہ زمبابوے کے لیے پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

ٹی20 ٹیم

سرفراز احمد(کپتان)، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، محمد حفیظ، حسین طلعت، شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان خان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی۔

ون ڈے ٹیم

سرفراز احمد(کپتان)، فخر زمان، بابر اعظم، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، یاسر شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان خان شنواری اور جنید خان۔

کارٹون

کارٹون : 2 جون 2024
کارٹون : 1 جون 2024