بھارت: جوہری ہتھیار سے متعلق متنازع بیان پر مودی کو کلین چٹ مل گئی

اپ ڈیٹ 02 مئ 2019
ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی— فائل فوٹو / رائٹرز
ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی— فائل فوٹو / رائٹرز

بھارت کے الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم نریندر مودی کو جوہری ہتھیار سے متعلق متنازع بیان کے معاملے میں کلین چٹ دے دی۔

واضح رہے راجستھان کے شہر بارمر میں انتخابی مہم کے دوران نریندر مودی نے کہا تھا کہ ’بھارت کا نیوکلیئر ہتھیار دیوالی کے لیے نہیں ہے‘

یہ بھی پڑھیں: بھارتی پائلٹ کی رہائی امن کی طرف دلیرانہ قدم کیوں اور کیسے؟

انہوں نے کہا تھا کہ ’ہر دوسرے روز وہ (پاکستان) کہتا ہے کہ ہمارے پاس نیوکلیئر بٹن ہے، ہمارے پاس نیوکلیئر بٹن ہے، تو پھر ہمارے پاس کیا ہے؟ کیا ہم نے وہ دیوالی کے لیے رکھا ہے؟‘

خیال رہے کہ بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو 27 فروری کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کا مِگ 21 طیارہ آزاد کشمیر میں تباہ کیے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

بعد ازاں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو سخت سیکیورٹی میں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔

ابھی نندن کی بھارتی واپسی کو نریندر مودی نے ’سفارتی فتح‘ قرار دیا تھا اور اسی تناظر میں جوہری ہتھیار سے متعلق متنازع بیان دیا

مزید پڑھیں: بھارت کے گرفتار پائلٹ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت کل رہا کردیں گے، وزیراعظم

جس کے بعد کانگریس نے بھارتی الیکشن کمیشن میں شکایت درج کروائی کہ نریندر مودی کا بیان انتخابی ضابطہ اخلاق کے منافی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا کہ ’نریندی مودی کی مکمل تقریر کا ضابطہ اخلاق کی شق اور دیگر حوالوں سے جائزہ لیا گیا، جس کے بعد کمیشن اس نتیجے پر پہنچا کہ ان کی تقریر سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔'

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں