• KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

گورنر بلوچستان کی قوم پرستوں سے بات چیت کرنے کی حمایت

شائع July 25, 2013

محمود خان اچکزئی کے بھائی محمد خان اچکزئی اسلام آباد روانہ ہورہے ہیں۔ آئی این پی فوٹو۔
۔۔۔۔فائل فوٹو۔

کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے سورش زدہ صوبے کے مسائل کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے قوم پرستوں سے بات چیت کرنے کی حمایت کردی ہے۔

گورنر ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام مسائل کا حل بات چیت سے ممکن ہے۔

اس موقع پر انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ صوبہ اس وقت بدترین بد امنی سے دو چار ہے۔

انہوں نے صوبائی حکومت کو ہدایت دیں کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

خیال رہے کہ محمد خان اچکزئی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بھائی ہیں۔

اچکزئی کے والد عبدالصمد خان اچکزئی نے برطانوی راج کے خلاف پاکستان کی آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا تھا۔

تبصرے (2) بند ہیں

SARKAR Jul 26, 2013 05:42pm
خبر کہیں اور شائع ہوتی خواہ وہ کسی نیوز ایجنسی کی خبر ہی کیوں نہ ڈان ڈات کام پر سید علی ڈان ملک کا ایک معتبر ادارہ ہے لیکن اگر بلوچستان کی سطح پر دیکھا جائے تو اس کی ساکھ ڈان نیوز اور ڈات کام کے ذریعے جس طرح متاثر ہورہی ہے وہ انتہائی قابل افسوس ہے ایک تو سرکاری ملازم اور لسانی جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکن ہیں جن کے پشتونخوا کی خبر انتہائی اہم ہے چاہے اس میں خبریت کچھ بھی نہ مذکورہ بالا خبر جو کہ گورنر کی تو ہے لیکن اس میں ایک سطر کی خبر کے بعد تعریف لکھنے کی کیا ضرورت ہے انتہائی نان پروفیشنل انداز میں خبر بنائی گئی ہے لیکن اس میں علی شاہ جیسے شخص کا کوئی قصور نہیں انگی تو ڈان پر اٹھے گی شاہ کے نام سے شائع ہوتی ہے جو حیران کن بھی ہے اور تکلیف دہ بھی
SARKAR Jul 26, 2013 05:44pm
ڈان ملک کا ایک معتبر ادارہ ہے لیکن اگر بلوچستان کی سطح پر دیکھا جائے تو اس کی ساکھ ڈان نیوز اور ڈات کام کے ذریعے جس طرح متاثر ہورہی ہے وہ انتہائی قابل افسوس ہے ایک تو سرکاری ملازم اور لسانی جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکن ہیں جن کے پشتونخوا کی خبر انتہائی اہم ہے چاہے اس میں خبریت کچھ بھی نہ مذکورہ بالا خبر جو کہ گورنر کی تو ہے لیکن اس میں ایک سطر کی خبر کے بعد تعریف لکھنے کی کیا ضرورت ہے انتہائی نان پروفیشنل انداز میں خبر بنائی گئی ہے لیکن اس میں علی شاہ جیسے شخص کا کوئی قصور نہیں انگی تو ڈان پر اٹھے گی

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025