گورنر بلوچستان کی قوم پرستوں سے بات چیت کرنے کی حمایت
کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے سورش زدہ صوبے کے مسائل کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے قوم پرستوں سے بات چیت کرنے کی حمایت کردی ہے۔
گورنر ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام مسائل کا حل بات چیت سے ممکن ہے۔
اس موقع پر انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ صوبہ اس وقت بدترین بد امنی سے دو چار ہے۔
انہوں نے صوبائی حکومت کو ہدایت دیں کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
خیال رہے کہ محمد خان اچکزئی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بھائی ہیں۔
اچکزئی کے والد عبدالصمد خان اچکزئی نے برطانوی راج کے خلاف پاکستان کی آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا تھا۔












لائیو ٹی وی
تبصرے (2) بند ہیں