کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں گھر کے باہر دستی بم حملے کا مقدمہ درج

27 مارچ 2024
دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے، ملزم فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے—فائل فوٹو: رائٹرز
دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے، ملزم فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے—فائل فوٹو: رائٹرز

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن 3 نمبر میں گھر کے باہر دستی بم حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق مقدمہ اقبال نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

درج مقدمے میں دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے بتایا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نےحملہ کیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے۔

پولیس نے بتایا تھا کہ افطار کے وقت ملزمان گھر کے باہر بیٹھے شخص سے کچھ بات چیت کی، ایک ملزم کے ہاتھ میں کالا شاپر تھا جس سے اس نے دستی بم نکال کر پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے، ملزم فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جس شخص کے مکان پر دستی بم پھینکا گیا اسے کوئی تھریٹس نہیں تھیں، واقعہ بھتےکا بھی نہیں ہے، ہر پہلو سے تحقیقات کررہے ہیں، ملزمان نے جو گولیاں فائر کیں ان کے خول مل گئے ہیں جنہیں تحویل میں لے لیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں