• KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C

حارث وحید نے مریم فاطمہ سے طلاق پر خاموشی توڑ دی

شائع October 20, 2025
— فوٹو: ریویو پی کے
— فوٹو: ریویو پی کے

اداکار حارث وحید نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے اداکارہ مریم فاطمہ سے طلاق پر خاموشی توڑ دی۔

حارث وحید نے حال ہی میں ’احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر گفتگو کی۔

اداکار نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں باڈی شیمنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، ایک پروڈکشن ہاؤس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ بائسپس کو بہتر دکھانے کے لیے انجیکشن لگوا لیں اور کچھ رنگ گورا کرنے والی کریموں کے نام بھی بتائے، لیکن انہوں نے یہ سب کرنے سے صاف انکار کردیا تھا۔

طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حارث وحید نے کہا کہ وہ اپنی طلاق کے لیے تیار نہیں تھے۔

ان کے مطابق ایک ہی انڈسٹری سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ان کی طلاق نہیں ہوئی بلکہ یہ ایک ذاتی، یا یہ کہہ لیں کہ باہمی فیصلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر زندگی میں مشکلات آتی ہیں تو یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں، کیونکہ زندگی کا یہی طریقہ ہے، ہر انسان زندگی میں مشکلات کا سامنا کرتا ہے، ان کے ساتھ کچھ الگ نہیں ہوا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جب یہ سب ہوا تو انہیں دکھ ضرور ہوا، لیکن ایسا سب کے ساتھ ہوتا ہے، زندگی اسی کا نام ہے، ہمیں جینا ہے، مشکلات کا سامنا کرنا ہے اور آخرکار مرنا بھی ہے، یہ سب زندگی کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے خود کو یہ سوچ کر تسلی دی کہ جو کچھ ہوا، وہ ہونا ہی تھا۔

خیال رہے کہ حارث وحید نے 2018 میں اداکارہ مریم فاطمہ سے شادی کی تھی، تاہم 2022 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025