• KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C

ارشد چائے والا کا شناختی کارڈ بحال

شائع October 20, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے حکم پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ارشد چائے والا کا شناختی کارڈ مکمل تفتیش کے بعد بحال کردیا۔

نادرا نے 9 اپریل 2025 کو ارشد چائے والا کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیا تھا، ادارے نے ان کے افغان شہری ہونے کے شکوک پر ان کے شہریت کے دستاویزات بلاک کیے تھے۔

ارشد چائے والا نے اپنا کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیے جانے کے بعد خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا اور گزشتہ چند ماہ سے ان کا کیس زیر سماعت تھا۔

عدالت نے ارشد چائے والا کی درخواست پر نادرا حکام کو مفصل تفتیشی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے رکھا تھا اور 20 اکتوبر کو عدالتی حکم پر نادرا نے ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینج کے حکم کے بعد نادرا نے ارشد چائے والا کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کیا۔

ارشد چائے والا کے وکیل نے ’نکتا‘ کو بتایا کہ عدالتی احکامات کے بعد نادرا کے تفتیشی بورڈ نے ان کے موکل کے تمام دستاویزات کا بغور جائزہ لیا، ان کے آباؤ و اجداد کے کوائف بھی جانچے گئے، جس کے بعد ہی نادرا نے اپنی رپورٹ تیار کی۔

ان کے مطابق نادرا کی تفتیش سے معلوم ہوا کہ ادارے نے غلطی کی بنیاد پر ارشد چائے والا کا کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیا تھا، جس کے بعد ادارے نے اپنی غلطی کا ازالہ کرتے ہوئے فوری طور پر ان کے موکل کے قانونی دستاویزات بحال کیے۔

اس موقع پر ارشد چائے والا نے بھی اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ آج انہیں ایک بار پھر فخر ہو رہا ہے کہ وہ پاکستانی ہیں اور وہ اپنے ملک کے لیے اسی طرح کام جاری رکھیں گے۔

مردان سے تعلق رکھنے والے ارشد خان کو 2016 میں اس وقت شہرت ملی تھی جب ایک فوٹوگرافر نے ان کی چائے ڈالتے ہوئے تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

بعد ازاں ارشد خان نے ماڈلنگ بھی شروع کردی تھی، جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد سمیت متعدد چہروں میں اپنے چائے کے پرتیعش ہوٹلز بھی کھولے جب کہ انہوں نے بیرون ممالک بھی اپنے چائے خانے کھولے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025