• KHI: Sunny 32.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 30.8°C
  • KHI: Sunny 32.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 30.8°C

کوئٹہ: سریاب تھانے پر دستی بم حملہ، آٹھ افراد زخمی

شائع October 8, 2013 اپ ڈیٹ October 8, 2013 11:54am

۔۔۔فائل فوٹو۔
۔۔۔فائل فوٹو۔

کوئٹہ: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نیو سریاب پولیس اسٹیشن پر آج منگل کو دستی بم کے حملے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے، جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اسٹیشن پر ایک دستی بم پھینکا جس سے آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

بعد میں زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں پر تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

دستی بم حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026