جماعت اسلامی نے حکیم اللہ محسود کو شہید قرار دے دیا

شائع November 4, 2013 اپ ڈیٹ November 4, 2013 12:26pm

04-10-13-Jamaat terms Hakeemullah a martyr 670
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ وہ ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کریں گے۔ —. فوٹو آن لائن

مانسہرہ: جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے حالیہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے حکیم اللہ محسوداور ان کے ساتھیوں کو شہید قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ اپنا اسٹریٹیجک اتحاد ختم کردے۔

جماعت اسلامی، خیبر پختونخوا کے سربراہ پروفیسر محمد ابراہیم نے اپنی جماعت کے زونل اور یونین کے سربراہوں کی حلف برداری کی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ”حالیہ ڈرون حملوں میں جو بھی مارے گئے ہیں، وہ شہداء ہیں، ان کا خاتمہ اس وقت کیا گیا، جب پاکستان میں مستقل امن کے قیام کے لیے وہ مذاکرات کے عمل کے لیے تیار ہوئے تھے۔ امریکا ہمارے ملک کے قومی مفادات پر توجہ دیے بغیر اپنے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور اس ڈرون حملے نے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کو سبوتاژ کردیا ہے، جو نام نہاد محب وطن کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔“

پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ان کے حکومتی اتحادی مستقبل میں ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے جو بھی اقدامات اُٹھائیں گے، ان کی جماعت اس کی حمایت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی بھی مغربی ملک سے انتقامی لڑائی نہیں چاہتی، اور ان ممالک کے ساتھ مساویانہ اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس خطے میں امریکی غلبے کو چیلینج کرنے کے واضح پروگرام کے ساتھ پاکستان حکمرانوں کو آگے بڑھنا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ ”اب لوگوں کو احساس ہونا شروع ہوگیا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں ہے، اور وہ اس خطے میں اپنے مفادات کا تحفظ کررہا ہے۔“

اس سے قبل جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے نو منتخب زونل اور یونین سربراہوں سے حلف لیا، اور عوام اور ملک کی بہتری پر کام کرنے کے لیے زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد جماعت اسلامی کی عوامی پالیسیوں کی حمایت کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست ایک مقصد اور ضرورمندوں کی مدد کے لیے ہونی چاہئیے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی ڈسٹرکٹ امیر یونس خٹک اور طارق شیرازی نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے (4) بند ہیں

ghulam mohi u ddin Nov 04, 2013 09:57am
jab pory pakistan ko malom hi k amreka sirf apni makasad hasil karni k liye darö hamly kar raha hi to pakistani seyasat danö ko hosh mein aana chahiye
Anjum Nov 06, 2013 02:41am
توہین اسلام
وسیم Nov 06, 2013 10:22am
میرا خیال تھا کہ مولوی کہیں گے کہ ہم خود کش دھماکے رکوانے کی پوری کوشش کریں گے لیکن اپنے ہیٹی بھائیوں کے خلاف کون جاتا ہے
شانزے Nov 06, 2013 01:20pm
Jamat e fasadi

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026