• KHI: Partly Cloudy 28.4°C
  • LHR: Sunny 24.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.4°C
  • LHR: Sunny 24.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.4°C

کرائے کے عروسی ملبوسات

شائع September 14, 2012 اپ ڈیٹ September 14, 2012 12:06pm

ایک لڑکی دکان سے چیزیں خریدتے ہوئے- رائٹرز فوٹو

کرائے پر مکانوں اور کاروں کی دستیابی  تو سنی اور دیکھی تھی لیکن شادی کے ملبوسات اور کرائے پر، یہ تو شاید کبھی کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔

تاہم عروسی ملبوسات کی آسمان سے کرتی باتوں نے اب "رینٹ اے ویڈنگ ڈریس" بھی حقیقت بنادیا۔

شادی بیاہ کے موقع پر اچھے سے اچھا لباس زیب تن کرنا ہردلہا دلہن کی خواہش ہوتی ہے مگرمہنگا ئی کے طوفان کے باعث متوسط اور غریب طبقے کی یہ خواہش بھی محض خواب بنتی جارہی ہے۔

کچھ مہنگائی اور کچھ ڈیزائنز کے کپڑوں نے بھی عروسی ملبوسات کی قیمتیں آسمان تک پہنچا دی ہیں۔

لیکن پشاور میں عروسی ملبوسات کے پیوپاریوں نے غریبوں کی مشکل آسان کردی ہے۔

ان کے بقول لاکھوں روپے کا جوڑا کیوں خریدیں جب چند سو روپے میں کرائے پر دستیاب ہو۔

کچھ کا موقف ہے کہ گراں قیمت عروسی ملبوسات خریدنا اس لئے بھی نامناسب ہے کہ چند لمحوں کے لئے لاکھوں روپے کا خرچ کچھ ذیادہ ہی مہنگا سودہ ہے لہذا کرائے کا جوڑا ہی بہتر ہے۔

عوام مہنگائی کا رونا تو ضرور روتی رہتی ہے لیکن جب بات آتی ہے شادی بیاہ میں سبقت لے جانے کی تو جوڑا کرائے کا کیوں نہ ہو ضرور پہنا جائےگا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026