• KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.8°C
  • ISB: Clear 32.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.8°C
  • ISB: Clear 32.4°C

کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد ہلاک

شائع February 27, 2013 اپ ڈیٹ February 27, 2013 04:31pm

کراچی میں پولیس اہلکار الرٹ کھڑے ہیں۔ اے ایف پی تصویر
کراچی میں پولیس اہلکار الرٹ کھڑے ہیں۔ اے ایف پی تصویر

کراچی: کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں منگل کو چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق، سرجانی ٹاؤن کے علاقے بلاک ایل ون میں فائرنگ سے مذہبی جماعت کا کارکن ہلاک ہوگیا۔

نارتھ کراچی بابا موڑ اور ناگن چورنگی کے قریب بھی دو افراد کو گولیوں کو نشانہ بنایا گیا۔۔

ادھر حب ریور روڈ رئیس گوٹھ سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔ پولیس کے مطابق مقتول کو اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب کسٹم انٹیلیجینس اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے گیارہ ملزمان کو گرفتار کرکے دس کروڑ مالیت کی اسمگل شدہ غیرملکی شراب برآمد کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026