خاران میں الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملہ
کوئٹہ: بلوچستان نے ایک اہم ضلعے خاران میں نامعلوم شرپسندوں نے الیکشن کمیشن کے دفتر پردستی بم سے حملہ کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر لیویز کے ایک اہلکار نے بتایا جمعرات کی رات موٹر سائیکل سوار افراد نے مین بازار، خاران میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضلعی دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا۔
انہوں تصدیق کی کہ اس حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے جسے ابتدائی طبی امداد کیلئے خاران ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
' دھماکے کی شدت اس قدر تھی کہ اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔' لیویز آفیشلز نے بتایا ۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تفتیش شروع کردی ہے۔












لائیو ٹی وی