• KHI: Partly Cloudy 27.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.3°C

کوئٹہ میں نیشنل پارٹی کے دفتر پر حملہ

شائع April 26, 2013

کوئٹہ میں سریاب روڈ بم دھماکے کے بعد کا منظر۔ فائل تصویر
کوئٹہ میں سریاب روڈ بم دھماکے کے بعد کا منظر۔ فائل تصویر

کوئٹہ: جمعے کے رات کو کوئٹہ کے ایک نواحی دیہی علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے نینشل پارٹی کے دفتر پر دستی بم پھینکا ۔

ڈپٹی انسپیکٹر جنرل پولیس فیاض سمبل نے کہا کہ دستی بم نیشنل پارٹی کے دفتر کی قریب پھینکا گیا اور دھماکے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تاہم انہوں نے کہا کہ دھماکے سے دفتر کو نقصان پہنچا ہے۔ کارروائی کے فوراً بعد شرپسند موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واضع رہے کہ اس سے قبل نامعلوم افراد نے حلقہ پی بی تیس کے جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمان ( جے یو آئی ایف) کے اُمیدوار محمد ہاشم شہوانی کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس میں ان کے چار گارڈ زخمی ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025