لیبر روم میں بچے کی پہلی جھلک

تصاویر: ٹپو جویری | لائف بوائے پبلشنگ پارٹنر
اپ ڈیٹ 17 مارچ 2016 06:02pm

"میں وہاں لمس اور چھونے کے احساس کی تصویر کشی کرنا چاہتا تھا۔ میں یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ مختلف سماجی طبقات میں پہلا لمس ایک دوسرے سے کس طرح مختلف ہوتا ہے۔"

ٹپو جویری

جناح ہسپتال کراچی کے لیبر روم کے باہر اس دن ہونے والی زچگیوں کی تعداد لکھی ہے۔
جناح ہسپتال کراچی کے لیبر روم کے باہر اس دن ہونے والی زچگیوں کی تعداد لکھی ہے۔
ایک نوزائیدہ بچے کو جناح ہسپتال کراچی کے زچہ و بچہ کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
ایک نوزائیدہ بچے کو جناح ہسپتال کراچی کے زچہ و بچہ کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

"میری پسندیدہ تصاویر میٹرنٹی وارڈ میں لی گئی تھیں، جہاں بچوں کو پہلی بار ان کی ماؤں کے حوالے کیا جاتا ہے۔

ماؤں نے تب تک ان بچوں کو نہیں دیکھا ہوتا کیونکہ پیدائش کے فوراً بعد انہیں لے جایا جاتا ہے۔ جب انہیں واپس لایا جاتا ہے اور ماں اپنے بچے کو پہلی بار دیکھتی ہے، تو یہ منظر اتنا مسحور کن ہوتا ہے، اتنے محبت بھرا، کہ آپ بیان نہیں کر سکتے۔"

ٹپو جویری



مجھے ایسی بہت سی باتیں معلوم ہوئیں جو میں پہلے نہیں جانتا تھا۔ جیسے کہ ہر روز کتنے بچوں کی پیدائش ہوتی ہے اور کتنے بچے جان کی بازی ہار بیٹھتے ہیں۔ یہ پہلی بار تھا جب میں بچوں کو پاکستان کے مستقبل کے طور پر دیکھ رہا تھا۔"

ٹپو جویری



میں نے اپنی تصاویر میں یہ دکھانے کی کوشش کی کہ والدین اپنے بچوں کی نگہداشت کیسے کرتے ہیں۔ ایک ماں اپنے بچے کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زندہ رکھنے کی کوشش کیسے کرتی ہے، اور کس طرح والدین کی آمدنی اس بات کا فیصلہ کرتی ہے کہ والدین بچوں کی دیکھ بھال اور پرورش کیسے کریں گے۔"

ٹپو جویری


یہ مواد ہمارے اسپانسر کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔ ڈان اداریے کا اس میں بیان کیے گئے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اسپانسر مواد کیا ہے؟


پیدائش کے بعد ابتدائی 28 دن بچے کو پانچ سال کی عمر تک پہنچنے میں مدد دیتے ہیں

لائف بوائے نے سندھ بھر میں 31 زچہ و بچہ کلینکس کی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے ہزاروں ماؤں کو ابتدائی 28 دنوں میں صفائی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم کی ہے۔ نوزائیدہ سارہ، حیان اور عبدالجبار کے ابتدائی 28 دنوں کی تصویری کہانی اس بارے میں آگاہی پھیلانے کی جانب ایک قدم ہے۔

ہر کتاب کی فروخت پر لائف بوائے کتاب کی دوگنی قیمت قومی ادارہء برائے صحتِ اطفال کراچی کو زچہ و بچہ نگہداشت کے لیے عطیہ کرتا ہے۔ آپ بھی kitabein.com سے کتاب خرید کر اس مہم کا حصہ بن سکتے ہیں۔