عمران احمد خان نیازی کی عمر رسیدگی اور بشریٰ عمران کے خاتون ہونے کے پہلوؤں کو مدِنظر رکھتے ہوئے سزا میں نرمی برتی گئی ہے، خصوصی عدالت
شائع20 دسمبر 202512:32pm
قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور تحائف اپنے پاس رکھنے کا کوئی حق نہیں تھا، فیصلہ مکمل طور پر منصفانہ اور انصاف کے اصولوں پر مبنی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
نئی دہلی کی جانب سے حالیہ خلاف ورزیاں محض ایک مثال ہیں، بھارت مسلسل ایک منظم انداز میں سندھ طاس معاہدے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اسحاق ڈار کی سفارتی برادری کو ہنگامی بریفنگ
بینچ نے جسٹس جہانگیری کو ہدایت دی کہ وہ تقرری اور توثیق کے وقت غیر معتبر قانون کی ڈگری رکھنے کے باعث فوری طور پر عہدہ چھوڑ دیں، وزارتِ قانون کو بھی انہیں جج کے طور پر ڈی نوٹیفائی کرنے کی ہدایت۔
پاکستان ان تبدیلیوں کو انتہائی تشویش اور سنجیدگی سے دیکھتا ہے، یہ بھارت کی جانب سے بغیر پیشگی اطلاع دریائے چناب میں یکطرفہ طور پر پانی چھوڑنے کی طرف اشارہ کرتی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
خواتین، بزرگوں اور پُرامن مظاہرین پر کیمیکل ملا پانی پھینکا گیا، جسمانی تشدد کیا گیا اور متعدد کارکنوں کو زبردستی گرفتار کیا گیا، مرکزی شعبہ اطلاعات پی ٹی آئی
لاہور پریس کلب کے باہر ہونے والے ایک اجتماع میں ظہیرالحق حسن شاہ نے ایسی تقاریر کیں جو اُس وقت کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف تشدد پر اکسانے کے مترادف تھیں، عدالت
جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر چار ملزمان ردا جدون، اس کے شوہر وحید عرف بِلّا، ندیم اور پرویز کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جن میں سے پرویز نے جرم کا اعتراف کیا۔
سال 2025ء میں 25 ہزار سے زائد پاکستانی یوٹیوب چینلوں نے 10 ہزار سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور کیا، 13 ہزار سے زیادہ چینل ایسے تھے جن کے ناظرین کی تعداد ایک لاکھ سبسکرائبرز سے تجاوز کر گئی۔
آئین و جمہوریت کی کھلی خلاف ورزی کرنے والوں سے کون پوچھے گا، ’فارم 47‘ کے ذریعے مسلط کیے جانے والوں اور ان کے سہولت کاروں کا احتساب کون کرے گا، حافظ نعیم الرحمٰن
عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا، انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کیے گئے اہم اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق اس اضافے کی بنیادی وجہ انفلوئنزا اے (H3N2) اور اس کی ایک نئی ذیلی قسم سب کلاڈ کے ہے، جو H3N2 کی ہی ایک تبدیل شدہ قسم ہے اور اس میں متعلقہ وائرسز کے مقابلے میں کئی جینیاتی تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔
کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈان پاکستان کے معتبر ترین میڈیا اداروں میں شامل ہے اور سرکاری اشتہارات کی بندش ادارے کو مالی طور پر مفلوج کرنے کے مترادف ہے۔