وزیراعظم آفس میں تقریب، ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کیلئے ایک لاکھ گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس تقسیم، اے آئی اسکلز لیب کا قیام، گیمنگ انڈسٹری کیلئے پالیسی فریم ورک پر تعاون کیا جائیگا۔
پاکستان 600 میگا ہرٹز سے زائد اسپیکٹرم نیلام کرے گا، جو موجودہ تھری جی اور فور جی خدمات میں بہتری لائے گا اور فائیو جی ٹیکنالوجی بھی متعارف کروائے گا، اسلام آباد میں اجلاس سے خطاب
گوگل کیساتھ ملکر مقامی سطح پر اے آئی پر مبنی حل بھی متعارف کرائیں گے، یہ ’تاریخی سنگِ میل‘ ہے، ڈیجیٹل آلات کی رسائی عام شہریوں کیلئے مزید آسان ہو جائے گی، اسحٰق دار
اس تبدیلی کا مقصد صارفین کے بیک اپ ڈیٹا کو زیادہ محفوظ بنانا ہے، خاص طور پر ایسے حالات میں جب کوئی صارف اپنا فون تبدیل کرے، کھو دے یا نئی ڈیوائس استعمال کرے، کمپنی کا موقف
لیتھیم بیٹریز کے فضلے کی ری سائیکلنگ کے حوالے سے کسی پالیسی کے بغیر پاکستان گرین ٹیکنالوجی کے حصول کی کوشش میں اپنے ماحول کو آلودہ بنانے کا خطرہ مول رہا ہے۔
مصنوعی ذہانت سے لاحق بڑے پیمانے پر تباہی کے خطرات کے پیش نظر ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مالکان ایسی جائیدادیں خرید رہے ہیں، جن کے ساتھ باقاعدہ تہہ خانے یا مشکل صورتحال میں پناہ لینے کی غرض سے بنائی گئی جگہیں ہیں
کیلیفورنیا میں قائم ’ٹیکنالوجی دیو‘ کے حصص کی قیمت 4.91 فیصد بڑھ گئی، نویڈیا کی مالیت ٹیسلا، میٹا (فیس بک) اور نیٹ فلیکس، تینوں کی مشترکہ مالیت سے بھی بڑھ گئی ہے۔
تحقیق سے پتا چلا کہ چیٹ جی پی ٹی، جیمنائی اور کوپائلٹ جیسے اے آئی چیٹ بوٹس خبروں کو اکثر توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں اور حقائق کو رائے سے الگ نہیں کر پاتے۔
صارفین اکثر بہت زیادہ میسیجز وصول کرتے ہیں، جن میں ویڈیوز اور تصاویر شامل ہوتی ہیں، جس سے فون کی اسٹوریج تیزی سے بھر جاتی ہے، نیا فیچر اس مسئلے کا آسان حل فراہم کرے گا۔
نوجوان اب معلومات حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا زیادہ استعمال کر رہے ہیں، جہاں ویڈیوز دستیاب ہوتی ہیں اور وہ لنک کھولنے کے بجائے ویڈیوز دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔