تھر میں بارش: صحرا میں بہار کا سماں

حالیہ بارشوں کے تین سلسلوں کے بعد تھر کی خشک اور پیاسی زمین ہریالی کا چوغہ اوڑھے دکھائی دیتی ہے۔
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2017 05:41pm

مٹھی: سندھ کے بے آب و گل صحرائی علاقے تھر میں بادلوں کی اٹکھیلیوں نے علاقے کا نقشہ تبدیل کرکے رکھ دیا اور حالیہ بارشوں کے تین سلسلوں کے بعد تھر کی خشک اور پیاسی زمین ہریالی کا چوغہ اوڑھے دکھائی دیتی ہے۔

بارش کے پانی پر گزارا کرنے والے تھری باسی اپنی زمین کے اس روپ پر خوش ہیں اور روایتی فصلوں کے لیے بیل جوت چکے ہیں۔

ماہر ماحولیات، لکھاری اور ادیب نور احمد جنجھی نے ڈان سے گفتگو میں بتایا کہ مویشیوں کے چارے اور فصلوں سے مناسب پیداوار کے لیے تھر کو مزید 3 سے 4 بارش کے سلسلوں کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب سماجی کارکن حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تھر کے دورے پر آنے والے افراد کو مناسب سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

صحرا میں تاحد نگاہ ہریالی کا اگنا تھر کو ایک نیا روپ دے چکا ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

اس خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے صوبے کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد تھر کا رخ کررہے ہیں۔

کارونجھر کی پہاڑیاں، جین مندر، مٹھی کا گھڑی بھٹ ہفتے کے اختتام پر گھومنے پھرنے کے لیے آنے والے افراد سے بھرا نظر آیا۔

تاحد نظر صحرا میں ہریالی کا اگنا تھر کو ایک نیا روپ دے چکا ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔—فوٹو: حنیف سموں
تاحد نظر صحرا میں ہریالی کا اگنا تھر کو ایک نیا روپ دے چکا ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔—فوٹو: حنیف سموں

مویشیوں کے چارے اور فصلوں سے مناسب پیداوار کے لیے تھر کو مزید 3 سے 4 بارش کے سلسلوں کی ضرورت ہے۔—فوٹو: حنیف سموں
مویشیوں کے چارے اور فصلوں سے مناسب پیداوار کے لیے تھر کو مزید 3 سے 4 بارش کے سلسلوں کی ضرورت ہے۔—فوٹو: حنیف سموں

درمیانی اور تیز بارش کے تین سلسلوں کے بعد تھر کی خشک اور پیاسی زمین ہریالی کا چوغہ اوڑھے دکھائی دیتی ہے۔—فوٹو: حنیف سموں
درمیانی اور تیز بارش کے تین سلسلوں کے بعد تھر کی خشک اور پیاسی زمین ہریالی کا چوغہ اوڑھے دکھائی دیتی ہے۔—فوٹو: حنیف سموں

بارش کے پانی پر گزارا کرنے والے تھری باسی اپنی زمین کے اس روپ پر خوش ہیں—فوٹو: حنیف سموں
بارش کے پانی پر گزارا کرنے والے تھری باسی اپنی زمین کے اس روپ پر خوش ہیں—فوٹو: حنیف سموں

تھری باسی روایتی فصلوں کے لیے بیل جوت چکے ہیں۔—فوٹو: حنیف سموں
تھری باسی روایتی فصلوں کے لیے بیل جوت چکے ہیں۔—فوٹو: حنیف سموں

تھر میں بادلوں کی اٹکھیلیوں نے علاقے کا نقشہ تبدیل کردیا۔—فوٹو: حنیف سموں
تھر میں بادلوں کی اٹکھیلیوں نے علاقے کا نقشہ تبدیل کردیا۔—فوٹو: حنیف سموں

سبزے میں گھرے تھر کے رہائشی علاقے کا ایک منظر—فوٹو: حنیف سموں
سبزے میں گھرے تھر کے رہائشی علاقے کا ایک منظر—فوٹو: حنیف سموں

چرند پرند بھی موسم کی تبدیلی پر خوش نظر آتے ہیں—فوٹو: حنیف سموں
چرند پرند بھی موسم کی تبدیلی پر خوش نظر آتے ہیں—فوٹو: حنیف سموں

مختلف مقامات پر پانی کی جھیلیں بھی بہتی دکھائی دیتی ہیں—فوٹو: حنیف سموں
مختلف مقامات پر پانی کی جھیلیں بھی بہتی دکھائی دیتی ہیں—فوٹو: حنیف سموں