انٹر بینک میں ڈالر 97 روپے کی سطح پر آگیا
ڈالر 97 روپے 70 پیسے میں خریدا گیا، جبکہ انٹر مارکیٹ میں 97 روپے 90 پسے میں فروخت کیا گیا۔
کراچی: انٹر بینک میں امریکی ڈالر آج پیر کے روز 97 روپے کی سطح پر آگیا ہے جس کی قدر میں گزشتہ ہفتے سے مسلسل کمی آرہی ہے۔
فاریکس ڈاٹ پی کے کے مطابق ڈالر 97 روپے 70 پیسے میں خریدا گیا، جبکہ انٹر مارکیٹ میں 97 روپے 90 پسے میں فروخت کیا گیا۔
تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 100 روپے چالیس پسیے میں فروخت ہوا اور اس کی خرید 100 روپے پندرہ پیسے رہی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 98 روپے دس پسے کی سطح پر آگیا تھا، جبکہ کرنسی ڈیلرز اس کی کی قدر مزید کمی ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔