شمالی وزیرستان کی یونین کونسل میرانشاہ 3 سے تعلق رکھنے والے 19 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق، یہ اس سال خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہونے والا آٹھواں کیس ہے، این آئی ایچ
رواں سال صرف کراچی سے ملیریا کے 547 اور ڈینگی کے 260 کیسز رپورٹ ہوچکے، جابجا گندگی کے انبار اور صفائی و اسپرے مہم کے فقدان اور بارشوں کے پانی نے صورتحال مزید سنگین کردی۔
ہسپتالوں کا حشر دیکھ کر لگتا ہےکہ جیسے یہاں کوئی سیاسی جلسہ ختم ہو ا ہو، آبادی میں بے پناہ اضافے کے باعث ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہوگئی ہے، مصطفیٰ کمال
ایشیائی ترقیاتی بینک، فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن اور عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے پاکستان کو ‘پینڈیمک فنڈ’ سے ایک کروڑ 87 لاکھ ڈالر فراہم کر دیے گئے
گاوی امریکا کی جانب سے 2001 سے اب تک فراہم کردہ 8 ارب ڈالر کی فنڈنگ کا جواز فراہم کرے، جب تک ایسا نہیں ہوتا امریکا مزید امداد فراہم نہیں کرے گا، امریکی وزیر صحت
حالیہ دہائیوں میں چھوٹےبچوں کی زندگی بچانے والی ویکسی نیشن ( حفاظتی ٹیکے ) کوریج جمود کا شکار ہو گئی ہے، جس سے لاکھوں بچے جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں
فیس بک سمیت دیگر آن لائن پلیٹ فارمز پر معروف شخصیات کے دعوے دکھائے گئے کہ انہوں نے فلاں خصوصی تیل استعمال کیا، جس کے بعد ان کے بال گرنا یا جھڑنا بند ہوگئے اور بال پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگئے۔
اس وقت جگر کی پیوندکاری کے بعد مریض میں ہونے والی سنگین پیچیدگیوں کا پتا لگانے کے لیے بائیوپسی سمیت دیگر مہنگے ٹیسٹ اور دوسرے طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ سائیکلنگ کرنے والے افراد کے دماغ کے وہ حصے جو یادداشت سے وابستہ ہیں، اُن کا سائز بڑا تھا جو بہتر دماغی صلاحیت کی نشاندہی کرتا ہے۔