پاکستان میں گھوڑوں کا ناچ
یہ خاص قسم کے گھوڑے ہوتے ہیں اور دو سال کی عمر سے ان کی تربیت کی جاتی ہے۔
گھڑ سواری پاکستان کا روایتی شوق اور کھیل ہے، جبکہ گھوڑوں کا رقص ثقافت کا ایک منفرد رنگ ہے۔
جو اکثر پنجاب میں نظر آتا ہے، رقص کرنے والے گھوڑوں کی خاص خدمت کی جاتی ہے اور انہیں سکھانا اتنا آسان بھی نہیں ہوتا۔
دو سال کی عمر سے تربیت کا سلسلہ شروع ہوتا ہے جو کئی برس تک چلتا ہے۔
جس میں مہارت کے بعد یہ گھوڑا یا گھوڑی اپنے رقص سے دیکھنے والوں کو دیوانہ بنا دیتے ہیں۔